ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ آج ملتان پہنچیں گے ، ایم ڈی اے، واسا ، پی ایچ اے سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہیں بریفینگ دیں گے ۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلے کی خبریں زیر گردش ہیں ان کی جگہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ کا نام موسٹ فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔