• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادٹریفک پولیس کاخصوصی ٹریفک آگاہی اور عملدرآمد مہم کا آغاز

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سڑکیں چوڑی ہونے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں کمرشل اور موٹر سائیکل سواروں لائن اور لین کی پابندی پر آمادہ نہ کیا جا سکا، شہریوں کو ٹریفک کے متعلقہ درپیش مسائل کے حل کے لیے اسلام آبادٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک آگاہی اور عملدرآمد مہم کا آغاز کر رکھا ہے،جس کا بنیادی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدارآمد کو یقینی بناناہے،تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ مہم سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مگر حقیقتاً اسلام آباد ایکسپریس وے ، آئی جے پی اور سری نگر ہائی وے پر دیدہ دلیری سے خلاف ورزی کی جاتی ہے، اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دئیے جا رہے ہیں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا ءکوبھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید