راولپنڈی (خبر نگار خصوصی )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں صدر کے بازاروں میں انڈر گراؤنڈ کیبلنگ پروجیکٹ سے تمام بجلی کے پول کو ختم کر دیے گئے ہیں اور بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کر دیا گیاہے جبکہ شہریوں کے دیرینہ مسائل کے پیش نظر پیدل چلنے اور پارکنگ جیسے بڑے مسائل پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک کے وژن کا عکاس ہے جس سے پورے راولپنڈی میں ایک ایسے شاندار منصوبے کا قیام کیا گیا جس نے صدر بازار میں کاروبار آسان اور سہل بنا دیا ہے۔ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی علی عرفان رضوی اور ان کی ٹیم جس میں ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر حیدر شجاع ، چیف انجینئرمحمد رحیم ،انجینئر صمد اور اوورسیز مغیث شامل ہیں جن کی بدولت فیز ون مکمل ہوا۔ امید کی جاتی ہے کہ عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی جلد پائہِ تکمیل کو پہنچے گا۔