• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمد مخلص انتقال کرگئے

کوئٹہ(پ ر) شیخ الحدیث التفسیر استاد العلماء سابق ممبر قومی اسمبلی مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان مہتمم دارالعلوم سعیدیہ صوابی مولانا خلیل احمد مخلص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے نماز جنازہ صوابی میں ادا کی گئی جس میں جمعیت نظریاتی کے قائدین، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،جید علمائے کرام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مولانا خلیل احمد مخلص علمی، جہادی، فکری اور سیاسی تحریک کا عنوان تھےمرحوم کی جدوجہد اور خدمات ناقابل فراموش ہیں مرحوم نے ایل ایف او اور ستر ہویں ترامیم کی مخالفت میں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھاوہ عشروں تک درس قرآن اور صحیح بخاری شریف کا درس دیتے رہے۔