• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے262ضمنی الیکشن‘ یوسف خان کاکڑ پشتونخوانیپ کے امیدوار نامزد

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیپ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں بورڈ کےارکان سمیت مرکزی ایگزیکٹیوز، صوبائی صدرا ور صوبائی سیکرٹری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں این اے 262 کوئٹہ I پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر پارٹی کے اُمیدوار کے طور پر مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ کو نامزد کیا گیا جبکہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سلیمان خان بازئی متبادل امیدوار ہونگےعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قومی حقوق کے حصول اور اپنے سرومال کے تحفظ، تعلیم ، علاج، روزگار کیلئےپارٹی کے اُمیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے اور پارٹی کے انتخابی نشان انگور پر مہرلگانے کی استدعا کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید