• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی کا یوم تا سیس جوش و خروش سے منایا گیا

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تا سیس جوش و خروش سے منایا گیا، مرکزی تقریب پیپلز پارٹی نصیرآباد کے ڈویژنل صدر میر بلال عمرانی کی زیر صدارت عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد کی گئی جس میں اوستہ محمد کے میر نیاز احمد عمرانی، جعفرآباد کے ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ بخاری اور ثاقب علی ابڑو سمیت دیگر ضلعی عہدیداروں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قربانیوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہے، پیپلز پارٹی مظلوم اور عوام کی پارٹی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے پہنچائینگے۔ اپنے جیالوں کے ساتھ مخالفین کے بھی کام کیلئے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مظلوم اور غریب عوام کے حقوق کیلئے ہر فارم پر آواز بلند کی ہے اور ان کے حقوق کیلئے کسی سے سودے بازی نہیں کریگی جبکہ اس موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید