• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جائے‘افتخار احمد

پشاور(وقائع نگار) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد اور سرپرست اعلیٰ حاجی معمور خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے برآمدات پر 2 فیصد صوبائی سیس کو کم کر کے ایک فیصد پر لانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بقیہ ایک فیصد کو بھی ختم کرکے ایکسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے برآمدات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 2فیصد سیس کے نفاذ کے بعد صوبے سے برآمدات کا عمل مکمل بند ہوگیا تھا اور ساتھ ہی پشاور ایئرپورٹ سے مکمل طور پر ایکسپورٹ پنجاب منتقل ہوگیا ہے جسکی وجہ سے صوبے میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا تاہم اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ پاک نے خیبرپختونخوا کو قدرتی معدنیات سے مالا مال فرمایا ہے اگر حکومت ہمیں اسی طرح مکمل سپورٹ اور سہولیات دے تو انشاء اللہ عنقریب ہمارے صوبہ میں بیروزگاری میں خاطر خواہ کمی آئے گی انہوں نے انڈسٹریل منسٹر عبد الکریم تھوڑڈیر اور فنانس منسٹر مزمل خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپسیا کی گذارشات کو سنا اور انہیں عملی جامہ پہنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
پشاور سے مزید