اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نےسندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویوز لینے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکمنامہ کے خلاف ایپل منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے دو فیصلے معطل کردیئے ہیں ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی ریگولر بینچ نے سوموار کے روز کیس کی سماعت کی تو سندھ پبلک سروس کمیشن کے وکیل ،حافظ احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ سال ، 2021میں22877 امیدواروں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات دئیے تھے۔