کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کو خط آرمی چیف کے بجائے وزیر اعظم کو لکھنا چاہئے جس سے ان کے جمہوری طر ز سیاست کا اندازہ ہوتا،آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت سے ہی عمران خان کو سیاسی راستہ مل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے نام لکھے گئے خط سے ایک بار پھر ملک کے اہم ترین ادارے کو بدنام کرنے اور اس میں تقسیم کی سازش کی ہے،افواج پاکستان میں کسی انتشار کی کوشش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہوگی ،آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس قسم کے خط سے وہ دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف نیا سازشی جال بچھانے اور اس کی عالمی سطح پر ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔