کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں منگل کو سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ڈاکٹر محسن علی،سید غفران عالم اور شمائلہ صمد خان منتخب ہوگئے ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر محسن علی 42 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرنعمان سعیدنے 36 ووٹ حاصل کئے۔اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کے لئے سید غفران عالم 145 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد اسد خان تنولی نے 79 ووٹ حاصل کئے۔لیکچررکی نشست کے لئے شمائلہ صمد خان 37 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی جبکہ ان کے مقابلے میں کاشف ریاض نے27 ووٹ حاصل کئے۔ نو منتخب اراکین سنڈیکیٹ کی رکنیت کی مدت 26 اکتوبر2025 ء تک ہے۔دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالدمحمودعراقی نے نو منتخب ممبران سنڈیکیٹ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔