کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکے۔الیکٹرک کے دھابیجی میں 220میگاواٹ کے سولر۔ونڈ ہائبرڈ منصوبہ کی منظوری دے دی یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہےجس کے لیے 3.09 سینٹ فی کلو واٹ آور کی ملکی تاریخ کی کم ترین ٹیرف والی بولی موصول ہوئی جو کینیڈین کمپنی جے سی ایم پاور نے دی ہے کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد کے۔الیکٹرک نے 2024میں قابل تجدید توانائی منصوبوں کے لیے انڈسٹری کی پہلی مسابقتی بولی کا عمل متعارف کرایا تھا اس حوالے سے دسمبر 2024میں بلوچستان میں 150میگاواٹ کے وندراور بیلہ منصوبوں کی بِڈنگ ایویلیوایشن رپورٹ (بی ای آر) پر سماعت ہوئی۔ یہ منصوبے کے۔الیکٹرک کے 640 میگاواٹ گرین انرجی اقدام کا حصہ ہے، جس کے تحت 1300 میگاواٹ گرین انرجی کو جنریشن مکس میں شامل کرکے 2030تک 30 فیصد توانائی پورٹ فولیو کو گرین انرجی پر منتقل کیا جائے گاکے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 220 میگاواٹ کا یہ ہائبرڈ سولر۔ ونڈ منصوبہ کے۔الیکٹرک کے قابل تجدید توانائی سفر میں ایک نمایاں قدم ہے۔