کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشرف کالونی میں گھر سے 6 ماہ قبل بیہائی خاتون کی لاش ملی جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق موچکو تھانہ کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بنگالی پاڑہ کے قریب واقع گھر سے 25سالہ عائشہ زوجہ الیاس کی لاش ملی جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا ،لاش کی اطلا ع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ موچکو فیصل لطیف نے بتایا ہےکہ متوفیہ خاتون اپنے شوہر اور ساس سسر کے ساتھ عمارت کی پہلی منزل پر مقیم تھی جبکہ گرائونڈ اور دوسری منزل پر کرایہ دار ہیں ،عمارت کی دوسری منزل پر رہائشی فیملی کی بچی متوفیہ کے پاس ٹیوشن پڑھتی تھی منگل کو وہ ٹیوشن پڑھنے آئی تو اس نے دیکھا کہ انکی ٹیچر سورہی ہیں کچھ وقت انتظار کرنے کے بعد بچی نے گھر جاکر امی کو بتایا کہ آنٹی سورہی ہیں ،بچی کی والدہ نے نیچے آکر متوفیہ عائشہ کو اٹھانہ کے لئے ہلایا تو وہ مردہ حالت میں تھی ،متوفیہ کے والدین کٹی پہاڑی کے رہائشی ہیں جبکہ 6 ماہ قبل اسکی شادی ہوئی تھی،متوفیہ کی گردن پر رسی کے نشان ہیں ایسا لگتا ہےکہ اسے کسی رسی سے گلہ بدا کر قتل کیا گیا ہے،ایسا معلوم ہوتا ہےکہ عائشہ کے قتل میں گھر کا کوئی فرد ملوث ہے ۔