کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے پیپلز بس سروس کے کرایہ میں اضافہ سے متعلق خبر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے سبسیڈائزڈ کرایے پر نظر ثانی کا فیصلہ بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہےکرایہ کی اس ایڈجسٹمنٹ سے حکومت پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی ترجمان نے مزید کہا کہ نظر ثانی کے باوجود نئے کرا ئےنان ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں کے کرایوں سے اب بھی کم ہیں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پیپلز بس سروس کی بسوں اور مختلف روٹس میں اضافہ میں مدد ملے گیترجمان نے کہا کہ حکومت عوام کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ سہولیات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔