• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گرین ٹیکسونومی کا مسودہ، اسٹیٹ بینک نے عوامی آرا طلب کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گرین فنانس کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان گرین ٹیکسونومی کے مسودے پر عوام سے رائے طلب کر لی ہے۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے اشتراک اور عالمی بینک کے تکنیکی تعاون سے تیار کیے جانے والے اس مسودے میں ماحول دوست منصوبوں اور سرگرمیوں کی واضح تشریح کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گرین ٹیکسونومی سے موسمیاتی خطرات کم کرنے والے شعبوں میں فنانسنگ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، یہ ماحول دوست سرمایہ کاری اور مالی مصنوعات میں شفافیت بڑھائے گا اور موسمیاتی مالی خطرات میں کمی لائے گا۔اس مسودے کا مقصد ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست اقدامات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید