• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں اور مظالم کے پہاڑ گرادیئے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ نے اپنے ہی آئین کو روندتے ہوئے جنت نظیر کشمیر کو ہڑپ کرلیا اور کشمیر کی خودمختاری کو ختم کیا جو خود بھارت کے بانی رہنماؤں نے 1947 سے دے رکھی تھی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ، اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالے سے اپنے چارٹرڈ پر عمل کروانا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تھی ، انہوں نے کہا بھارتی مظالم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجھد کو کمزور کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ، کشمیریوں کی انتھک جدوجھد سے ایک دن آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ، اور بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے ، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیر بھارتی مظالم سے ہمیشہ کے لیے آزادی حاصل کرسکے ۔

ملک بھر سے سے مزید