• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ایس کیخلاف شکایات، قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کونیشنل ٹیسٹنگ سروس کے بارے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرکے کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی جس میں این ٹی ایس کیخلاف مبینہ بدعنوانی کے اگر کوئی الزامات ہیں تو انکے جواب میں کئے گئے اقدامات کی تفصیل مانگ لی خواجہ شیراز کی زیرصدارت کمیٹی اجلاس، کامسٹس سمیت خالی اداروں کے مستقل سربراہوں کی تقرری کی ہدایت ، وزارت پر زور دیا گیا ہے وہ اس معاملے کو ترجیح دے اور این ٹی ایس میں ممکنہ بدانتظامی یا بے ضابطگیوں سے نمٹنے کیلئے کئے گئے کسی بھی اقدام کا واضح حساب کتاب فراہم کرے،کمیٹی نے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے فنڈز کی فوری فراہمی کی بھی ہدایت کی ، قائمہ کمیٹی نے کامسٹس یونیورسٹی کے ریگولر ریکٹر کی فوری تعیناتی پر زور دیا ہے تاکہ موثر فیصلہ سازی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے، کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت دیگر اداروں میں بھی مستقل سربراہوں کی تقرری کی ہدایت کر دی ،کمیٹی نے شکایات آنے پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے بارے میں تفصیلات مانگ لی ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خواجہ شیراز محمود کی زیر صدارت ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید