• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے پہلے دور صدارت کے آخری دنوں میں داماد کے والد کو معافی دی تھی

اسلام آباد (فاروق اقدس)آئندہ ماہ دوسری مرتبہ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے پہلے دور صدارت کے آخری دنوں میں اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو معافی دی تھی۔ماضی میں صدر بائیڈن کی تقلیدکرنے والے ڈونلڈ آج ان کے فیصلے پر تنقید بھی کر رہے ہیں ،ٹرمپ نے دیگر جن لوگوں کو معافی دینے کا اعلان کیا ان میں سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن، سابق کمپیئن مینیجر پؤل منافورٹ، سابق چیف اسٹریٹیجسٹ اسٹیو بینن اور انتخابی مہم میں معاون جارج پاپاڈوپولس بھی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید