• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کے احتجاج نے سوئی گیس کی نقل و حمل کو تین ہفتے خطرے میں ڈالے رکھا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) یونین کے احتجاج نے سوئی گیس کی نقل و حمل کو تین ہفتے خطرے میں ڈالے رکھا، عہدیدار کا کہنا ہے کہ داخلی و خارجی دروازے بند کردئیے گئے۔ سیکرٹری جنرل یونین سی بی اے کا کہنا ہے کہ معاملہ ختم ہوگیا، مطالبہ بلاجواز تھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سوئی فیلڈ سے نیشنل گرڈ تک گیس کی ترسیل گزشتہ تین ہفتوں سے خطرے میں رہی جس کی بنیادی وجہ سی بی اے یونین کی جانب سے ایک ملازم کی برطرفی کے خلاف احتجاج ہے، جو بعد میں ٹرک کا سکریپ چوری کرنے کا مجرم ثابت ہوا۔ یونین نے ملازمین کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر آپریشنز روک دئیے اور اہم کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالا۔ پٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے سوئی فیلڈ کی صورتحال کے بارے میں 25 نومبر 2024 کو لکھے گئے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے دی نیوز کو بتایا کہ یونین کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں کی جسمانی ناکہ بندی کے نتیجے میں فیلڈ انتظامیہ کی غیر قانونی حراست اور 17 ملازمین کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے روانگی سے روک دیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ذیشان غنی، ایک نان ایم پی ٹی (نان مینجمنٹ پروفیشنل ٹیکنیشن) کو انتظامیہ نے برطرف کر دیا تھا جیساکہ وہ اسکریپ کا ٹرک چوری کرنے کے الزام میں قصوروار ثابت ہوا تھا۔سی بی اے یونین نے حقائق جانے بغیر آپریشنز روک دئیے۔
اہم خبریں سے مزید