کراچی(صباح نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بدستور متاثر ‘صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے صارفین کے لئے واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہو گیا۔
پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔