• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے14 قیمتی موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) محکمہ کسٹم حکام نے اسلام آباد انٹر نیشنل ائر پورٹ پر 14 قیمتی موبائل فون دبئی سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔مسافر معروف شاہ دبئی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچااور اس نے ایک شاپنگ بیگ جس میں 14موبائل فون تھے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے کئے۔ سیکورٹی اہلکار نے موبائل فون کو اپنی جیکٹ میں چھپا لیااور وہاں سے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤج کےذریعےفرار ہونے کی کوشش کی۔کسٹم نے سمگل کی جانیوالی اشیاء کو ضبط کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید