کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) فائرنگ سے باکسر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤ ن کارہائشی نوجوان باکسر احمد علی ولد محمد اشرف گزشتہ شب موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔