• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوحصار سے3روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل‘ دوست قاتل نکلے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نو حصار کے پہاڑ سے تین روز قبل 18سالہ لڑکے کی ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا دوست قاتل نکلے۔ سیر یس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقتول کا موبائل فون برآمد کر لیا ۔سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ذرائع کے مطابق 2دسمبر کو نوحصار کے پہاڑی علاقے برساتی راستے سے18سالہ لڑکے امان اللہ کی لاش ملی تھی جو اپنے دو دستوں کے ہمراہ پکنک کیلئے گیا تھا، نوحصار پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ قائمقام ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ بہرام مندوخیل نے ٹیم تشکیل دی جس نے تین روز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دونوںدوستوں سعید احمد اور گل شیر کو گرفتار کرکے تفتیش کی، دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر تے ہوئے بتایا کہ امان اللہ ان کو تنگ کرتا تھا جس پر اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے لاش پہاڑی علاقے میں پھینک دی تھی۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید