• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے اکثر کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایمزغیرفعال ‘صارفین پریشان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)متعلقہ حکام کی عدم توجہی،جدید ٹیکنالوجی صارفین کے لئے درد سر بن گئی، اکثر کمرشل بینکوں کےاے ٹی ایمزغیرفعال ،کھاتہ دارپیسوں کے حصول کے لیئے خوار ہوگئے ،بینک حکام خامو ش ، اسٹیٹ بنک حکام صورتحال کا نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مختلف کمرشل بینکوں کے اے ٹی ایمز خراب،لنک ڈاؤں، بعض میں کیش نہیں ہےجبکہ متعدد اے ٹی ایمز کے شٹر تک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کو پیسوں کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم جن بینکوں کے اے ٹی ایمز فعال تھےوہاں صارفین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں صارفین کا کہنا ہے کہ بینک حکام کھاتہ داروں کو سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوگئےہیں۔
کوئٹہ سے مزید