• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کی حقیقی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں‘ علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی بلوچستان میں حقیقی ترقی ‘ عوام کو بہتر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے وہ پارٹی وژن کے مطابق انتھک محنت کررہے ہیں ان کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں شکست خورہ مخالفین وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں اس لیے وہ منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید