پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اسفندیار خان اور ٹی ایم او ہمایوں سیف اللہ کے ہمراہ دور افتادہ علاقے گاؤں دلایاری اکازئی میں کے زیر انتظام قائم فیڈر سکول کا دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول میں زیر تعلیم طالبات کی قابلیت اور شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہا ، تعلیمی میدان میں کی جانے والی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کی خدمات ایک مثال ہیں۔ڈپٹی کمشنر انور زیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"ہم تورغر میں تعلیمی انقلاب کے لیے پرعزم ہیں اور خوشی ہے کہ ہماری توقعات پر پورا اتر رہا ہے۔ یہ ادارہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے۔"ضلعی انتظامیہ تورغر کی جانب سے تعلیمی سہولیات کی بہتری اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے۔