پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کے تعاون اور نجی بینکوں کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے میدان بنانے کے اہم منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں دلہ زاک میں کھیلوں کا میدان قائم کیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کیا۔۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق، دیہی علاقوں میں سو سے زائد کھیلوں کے میدان بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔