لاہور( کر ائم رپو رٹرسے) چوہنگ میں دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہونیوالا 12 سالہ بچہ وقاص چندروز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا ،فائرنگ میں ملوث 2ملز م گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ باغبانپورہ کے علاقے بھنی روڈ نزد محمود بوٹی کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں36سالہ زبیر عمر، 42سالہ ستی احمد او60سالہ نذیراں بی بی زخمی ہو گئے ۔