لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام اوریو این ڈی پی کے تعاون سے ’’ سرگرمی کے 16 دن 2024 ‘‘پالیسی، کمیونٹی ایکشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے پر ایک پینل ڈسکشن اور آگاہی واک ہوئی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عثمان علی،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے، یو این ڈی پی کی نمائندہ شمائلہ، ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈاکٹر منیبہ افتخار، محمد افضل چوہدری اوردیگر نے شرکت کی۔