• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی حملے، بمباری، 40 شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں مزید 40 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے، شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں اور ڈرونز نے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں پر بھی حملے کئے ، خواتین ، بزرگ شہریوں اور بچوں اور نشانہ بنایا جاتا رہا ،المواسی میں خیموں پر فضائی حملے، 20شہید، وسطی غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مرکز اور گھر پر بمباری میں 4بچوں سمیت 5شہید،القسام بریگیڈز کا بیت لاحیہ میں دو اسرائیلی فوجی ٹینکوں کو تباہ کرنے اور جبالیہ میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بتایا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بے گھر افراد کیلئے باقی رہ جانے والے آخری امدادی مرکز کو بھی زبردستی خالی کروالیا ہے ، نوجوان لڑکوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حماس پر بڑھتے ہوئے فوجی دباؤ کے باعث غزہ میں قید اسرائیلیوں کی واپسی کے لئے معاہدے کا ’موقع‘ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسطی غزہ کے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں خوراک کی تقسیم کے مقام اور ایک گھر پر اسرائیلی ڈرون کے حملوں میں چار بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد شہید ہو گئے۔غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ المواسی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 20ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے المواسی کے علاقے پر یکے بعد دیگر دو فضائی حملے کئے جس کے بعد قائم خیمہ بستی میں آگ بھی لگ گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق شمالی غزہ میں نقل مکانی کےدوران وہ شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی مدد سے بھی قاصر رہے اور اس دوران اسرائیلی ڈرونز بزرگ شہریوں ، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے رہے جبکہ صیہونی افواج نے نوجوان لڑکوں اور خواتین سمیت متعدد افرادکو گرفتار بھی کرلیا ۔ شمالی غزہ کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے ایک خاندان نے غزہ سٹی جاتے ہوئے الجزیرہ سے بات کی، اسرائیلی فوج نے انہیں شمال میں انخلاء کے آخری مراکز میں سے ایک کو چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ کچھ لوگ روتے روتے مدد مانگ رہے تھے۔انہوں نے اپنی جان بچانے اور دوسروں کو پیچھے چھوڑ کر بھاگنے کے بعد ایک تکلیف دہ سفر بیان کیا۔ ایک عورت نے کہا، ’’ہم کئی گھنٹوں پیدل چل رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید