اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کا معاملہ پر آبزرویشن دیتے ہوئے کہاہے کہ ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس سماعت کیلئے نیا بینچ بنے گا، دو ممبران بنچ کا حصہ ہیں اس لیے وہ یہ کیس نہیں سن سکتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے بدھ کوکیس کی سماعت کی اس دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کمیشن کے دو ممبران بینچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے، جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے، آئینی بنچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ہے اور کہا ہے کہ اسکو کسی دوسرے بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائیگا۔ واضح رہے چونکہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمیشن کاحصہ ہیں اور ان کے ممبران ہیں اس لیے وہ ججزکے تقررکیس کی سماعت نہیں کرسکتے ہیں وہ اس سے پہلے ایک اور کیس جس میں ججوں کی سنیارٹی کا سوال اٹھایا گیا تھا اس کیس میں سے بھی دونوں ججزنے خود کو الگ کرلیا تھا اور بنچ ٹوٹنے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی تھی اس کیس میں بھی یہی ہواہے اب کیس کسی اور بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائیگا۔