اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزارتی کمیٹی نے قومی کمیشن برائے اقلیت کو مالی اور انتظامی خود مختاری دینے کی منظوری دیدی ، کمیشن13ارکان پر مشتمل، 9اقلیتوں سے ،بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی مساجد کو بطور کمیونٹی سینٹر فعال کرنے کی تجویز۔ یہ منظوری وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور وفاقی وزیر چبین الصوبائی رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت چ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جو گزشتہ روز وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی،اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت بل2024کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی کمیشن برائے اقلیت کووزارتی دباؤ سے آزاد اور خودمختار بنایاجانا چاہئے، ذیلی کمیٹی نے بھی کمیشن کو مالی اور انتظامی خودمختاری دینے کی تجویز دی ، کمیشن 13ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں سے 9ارکان اقلیتوں سے ہوں گے۔