کراچی (سہیل افضل/اسٹاف رپورٹر) ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے نام مائیکروسافٹ کو سافٹ ویئر کی اضافی قیمت وصول کرنے پر برطانیہ میں ایک ارب برطانوی پاونڈ کے کیس کا سامنا ہے، عالمی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی دنیا کی دیو ہیکل کمپنی مائیکروسافٹ کیخلاف دائر قانونی دعویٰ اگر کامیاب ہو جاتا ہے تو برطانیہ کے ہزاروں کاروباری بھاری ادائیگی حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکتے ہیں،اس سلسلے میں برطانیہ میں ریگولیشن کی ماہر ڈاکٹر ماریہ لوئیسا نے الزام لگا یا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے نمایاں نام مائیکرو سافٹ نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں استعمال ہونے والے اپنے ونڈو سرور سافٹ ویئر کیلئے کمپنیوں سے اضافی معاوضہ وصول کرتی رہی ہے۔