آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کتیا اگر گھر میں بچے دے تو کیا رزق میں تنگی آتی ہے؟
جواب: اگر کتیا کسی گھرمیں بچے دے تو اس گھر میں رزق کی تنگی آتی ہے اس بات کا کوئی معتبر ثبوت نہیں ملا ،البتہ اگر کسی گھر میں ضرورتِ شرعیہ کے بغیر(ضرورت شرعیہ سے مراد گھر کی حفاظت کے لیے،کھیتی یا جانوروں کی حفاظت یا شکار کے لیےکتا رکھا جائے)کتا پالا گیا ہو تواس میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے، جب رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوں گےتو گھر میں بےبرکتی ہوگی جویقیناً رزق کی تنگی کاباعث بنے گی۔ (مؤطّاامام مالک-بروایۃا مام محمد، باب: اقتناء الکلب، ص:317، الناشر: المکتبۃ العلميۃ – مرقاۃ المفاتیح، کتاب اللباس، باب التصاوير، الفصل الأول، ج:7، ص:2848، ط:دارالکتب العلميۃ)