• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کاد ن منایا جائے گا

برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام 10دسمبر کو اقوام متحدہ کا عالی یوم انسانی حقوق کادن یورپ بھر منایا جائے گا۔تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جنرل سیکرٹری میاں محمد طیبنے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو ج کی درندگی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے گا کہ بھارت ایک دہشت گر ملک ہے کشمیریوں کا قتل عام ہورہا ہے کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں ۔کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں تحریک کشمیر یورپ کے رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کے مظالم کو بندے کرانے میں ناکام ہوچکا ہے گذشتہ 40 سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کا قتل عام ہوا عالمی انسانی حقوق کی تنظیوں نے بھارت کے ظلم اور بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کیا گمنام قبر یں برآمد ہوئیں۔ ساری حریت قیادت کو بھارت نے جیلوں بند کر رکھا ہے۔ عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی ہیں بھارتی فوج کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام کرے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنماؤں نے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے جدوجہد کر رہے ہیں یہ حق انہیں اقوام متحدہ نے دیا 77 سال بعد بھی اقوام متعدہ اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر جانے کے تمام راستے بند کر رکھے انسانی حقوق اور ریلیف ایجنسوں کی عالمی تنظیوں پر پابندیا عائد کر رکھی ہیں اور بھارت کی نہام نہاد جمہورت بےنقاب ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کو جوابدہ کرے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اپنے وعدوں پر عمل کرے دس لاکھ فوج کو نکال کر اہل کشمیر کو اہنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔
یورپ سے سے مزید