• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انویسٹمنٹ کانفرنس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون نے کراچی میں بلوچستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کو بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس انتہائی کامیاب رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جس طرح ون ونڈو سہولیات اور بلوچستان بینک کے قیام کا اعلان کیا اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کار بلوچستان کا رخ کر رہے ہیں اورحالیہ کانفرنس کے انعقاد کے بعد مزید کاروباری حضرات بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے زیر اہتما م جلد کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی بزنس سمٹ اور کانفرنس کاانعقاد ہوگا جس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، بزنس لیڈرز اورمختلف ممالک کے سفارتکاروں کو مدعو کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں پائے جانے والے مواقع سے آگاہی دینے کیساتھ ان کو سہولیات اور مراعات بھی فراہم کر رہے ہیں جس سے یہاں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔
کوئٹہ سے مزید