• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ کے اعلانات خوش آئندہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے کئے گئے اعلانات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں،ون ونڈو سہویات اور بلوچستان بینک کے قیام سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، ہمارے قدرتی وسائل اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تا کہ بلوچستان کے عوام خوشحال ہوں۔انہوں نے پی پی ایل کمپنی کی جانب سے بلوچستان کو اسکا شیئر نہ دینے پر صوبائی کابینہ کے ٹھوس موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مفادات کیخلاف کسی اقدام کا تصور بھی نہیں کر سکتی، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ عوام کے مفادات کو اولیت دی جائے جس کا عملی مظاہرہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید