• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماءاسلام پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی میں اہم امور پرفیصلے

کوئٹہ (پ ر)جے یوآئی پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت صوبائی امیر مولانا عبد المالک ہوا جس میں جماعتی امور پر غورکرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق مفتی مطیع الرحمن لانگو صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن ہوں گے 27 دسمبرکو اضلاع کے امراء و نظماء عمومی اور صوبائی رابطہ کمیٹی کا نمائندہ اجلاس کوئٹہ میں ہوگا اجلاس میں ضلع لورالائی سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ مولانا محمد اقبال عثمانی بدستور ضلعی امیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے وہ فوری طور پر ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کریں، رابطہ کمیٹی کے جو ارکان کسی وجہ سے کمیٹی کی کے رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام نہیں دے سکتے ان کی جگہ اہل اور باصلاحیت ساتھی کوکمیٹی کا رکن بنایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید