• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ملتان سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معطل ہونے والوں میں ولایت آبادسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIشہزاد منظور اور واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کے لائن مین گریڈIIمحمد علیم شامل ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے معطل ہونے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف پاکستان وا پڈا ایمپلائز ا ی اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ملتان سے مزید