• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم رضا کار کے سلسلے میں زکریا یونیورسٹی میں والنٹیئر کانفرنس منعقد

ملتان( سٹاف رپورٹر) عالمی یوم رضا کارکے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بی زیڈ یو ملتان کے زیراہتمام منعقدہ ʼʼ والنٹیئر کانفرنسʼʼ منعقد ہوئی ڈائریکٹر حج وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومتِ پاکستان ملک ریحان عباس کھوکھر،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی ملتان ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ، محمد ذوالفقار علی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ رضاکار سماجی کارکن معاشرے کا اہم جزو ہیں جو انسانیت کی بھلائی اور قیام امن کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ملتان سے مزید