ملتان(سٹاف رپورٹر) یوتھ افیئرز و سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام ’’ کھیلتا پنجاب‘‘ کےسلسلے میں ملتان ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے اختتام پزیر، 551 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، 152 کھلاڑی بہترین پوزیشن کے حق دار ٹھہرے، پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے کیش پرائز دیے گئے، سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کیے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ کھیلتا پنجاب کے سلوگن سے مقابلوں کا انعقاد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخی اقدام ہے، ان مقابلوں میں پورے صوبہ میں ایک لاکھ20 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژنل سطح پر پوزیشن حاصل کرنیوالے والے کھلاڑی اور ٹیمیں صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔