• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدت پوری کریگی، انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، نئے انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک میں سیاست کررہے ہیں ، وہ افواج پاکستان کے خلاف مہم چلاکر ریاست کی سلامتی کے ساتھ خطر ناک کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں،قوم ان کی تمام خواہشات کو ناکام بنادے گی۔کسی بھی ملک میں معاشی استحکام کے لئے سرمایہ کاری اسی وقت آتی ہے جب حکومت کو مستحکم کیا جائے، پی ٹی آئی نے 2013سے ملک میں جو بحران پیدا کیا ہوا ہے اس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ داروں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک سے کئی غیر ملکی سرمایہ کار واپس چلے گئے، اس وقت بھی پی ٹی آئی والے حکومت کے خلاف مہم چلاکر بد اعتمادی کی فضا ء قائم کررہے ہیں، جبکہ نئے انتخابات کا شوشہ چھوڑ کر حکومت کو سرمایہ کاروں کے سامنے کم زور ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، یہ ثابت ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید