• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپواسا وفد کی حکام سے ملاقات، جامعات کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے عہدیداروں نے جمعرات کو سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، سیکریٹری ایچ ای سی سندھ معین صدیقی، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر ڈاکٹر اختر گھمرو کررہے تھے، ڈاکٹر محسن علی، شاہ علی القدر، ڈاکٹر کامران اور ڈاکٹر باسط انصاری، ڈاکٹر سعد قاسم خان وفد میں شامل تھے۔ وفد کو سندھ ایچ ای سی اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ یونیورسٹیوں کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ملاقات میں سندھ کابینہ کے حالیہ متنازعہ فیصلے پر غور کیا گیا جس میں پی ایچ ڈی یا تدریسی تجربے کے بغیر بیوروکریٹس کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وائس چانسلرز (VCs) کے طور پر تعینات کرنے کی اجازت دی گئی۔ بحث کے دوران، وفد نے یونیورسٹی کی خود مختاری اور تعلیمی سالمیت پر ایسے فیصلوں کے اثرات پر فیکلٹی کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ بیوروکریٹس کو بطور VC تعینات کرنے کے ممکنہ منفی نتائج پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جو یونیورسٹیوں کے تعلیمی اخلاق کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ فیکلٹی ممبران کی کنٹریکٹ تقرریوں کے معاملے کے حوالے سے حکام نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید