• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناواں ،ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے امیدوار کرائے پرگاڑیاں لانے پرمجبور

لاہور(کرائم رپورٹر سے)امیدوار ایل ٹی وی/ پی ایس وی لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے گاڑیاں کرائے پرلینے پرمجبور ہیں ،ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کوفیل کرنے کیلئے دباؤڈالاجاتاہے، ٹریفک پولیس مناواں سنٹرمیں پی ایس وی لائسنس کے خواہشمند پانچ امیدوار وں کوٹیسٹ دینے کیلئے کہاگیا، تین ہزارروپے کرائے پر ویگن لے آئے، دوران ٹیسٹ ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹرتنویر جلدی جلدی گاڑی چلانےکاکہہ کرامیدواروں کوذہنی اذیت دیتارہا، دوامیدوارہی کامیاب ہوسکے،کامیاب امیدوار نے بتایاکہ اگر ان کے ٹیسٹ کی ویڈیو میں آڈیو بند نہیں تھی تو وہ اس بات کاثبوت ہے کہ اہلکار کس طرح دوران ٹیسٹ چیخ پکارکرکے پریشرڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے بھی ناکارہ اورتیزدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کااستعمال کیاجارہا ہے ، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ ہر طرح کی گاڑی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہوتی محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ادارے ٹیسٹ کا انعقاد کرواتے ہیں ،اور تمام پہلوؤں کو دیکھ کر میرٹ پر لائسنس دیا جاتا ہے۔
لاہور سے مزید