• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ بڑھ گیا ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی اجلاس اور علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے مدارس رجسٹریشن بل کو بھی شامل کرلیا لیکن اب یہ ایوانِ صدر میں روک لیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ زرعی آمدن پر اِنکم ٹیکس نافذ ہونے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔
لاہور سے مزید