• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 40سالہ شخص کو کلہاڑی سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس کوطاہر احمد نے بتایاکہ چکری روڈ پر کھل چوکر وغیرہ کی دکان بنارکھی ہے۔ جمعرات کو حسب معمول ہم نے دکان کھول رکھی تھی کہ دن 12بجے کے قریب توصیف الرحمٰن جو سیکورٹی گارڈ ہےکلہاڑی اٹھائے ہوئےدکان کے اندر گیااور میرے بڑے بھائی 40سالہ طیب احمد کوللکارتے ہوئے کہاکہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔ توصیف الرحمٰن نے پے درپے وار کلہاڑی طیب احمد پر کئے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید