کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں ناخلف بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر اپنی ماں کو پھندا لگا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود فقیر کالونی میں واقع مکان سے جمعرات کو ایک خاتون کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 40سالہ عزت پری زوجہ امیر زادہ کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او شہباز کے مطابق مقتولہ کو اس کے بیٹوں مختار اور خلیل نے ازار بند کی مدد سے پھندا لگا کر قتل کیا اور فرار ہو گئے۔۔مقتولہ کے گلے پر پھندے کے نشان ہیں جبکہ اس کی لاش کے ساتھ ازار بند اور ایک چھوٹا ڈنڈا بھی پڑا ہوا تھا۔