برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت محمد سعید ایم بی ای نے اہلیان میرپور آزاد کشمیر کی عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، ہے کہ عوام نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف بھرپور شٹر ڈاؤن اور احتجاج کرکے موجودہ حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ اس کالے قانون کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔صدارتی آرڈیننس کیخلاف تحریک کامیاب ہوگی۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام منعقد ہوا، جس کی قیادت ترقی پسند انقلابی لیڈر سابق صدر بار ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ، سابق صدر یار طارق شریف ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی میرپور کے صدر سابق اسٹوڈنٹ لیڈر افتخار قیوم مرزا اور سائیں ذوالفقار نے کی ۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک یہ صدارتی کالا قانون واپس نہیں لیا جاتا، ہماری تحریک جاری رہے گی۔یہ آرڈیننس سے عوام کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔سعید مغل ایم بی ای نے مزید کہا کہ انقلابی لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو، اصولوں کا پکا اور سچا ہو، عوام کو دھوکہ نہ دے اور عوام کے مسائل حل کے لئے اپنا تن، من قربان کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی الیکشن کی تحریک بہت جلد کامیاب ہوگی۔