• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی اے وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک)پی بی اے وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، آن لائن پورٹل پر سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مشکلات سے آگاہ کیا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کرکے براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کو سیلز ٹیکس ودہولڈنگ ایڈجسٹمنٹ کی سہولت کو آن لائن سیلز ٹیکس ریٹرن فارم سے ہٹانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات اور پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے آن لائن پورٹ پر سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی سے درپیش مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو فارم کی فوری درستگی کی ہدایت کردی۔
ملک بھر سے سے مزید