کوہاٹ (نمائندہ جنگ) گرینڈ جرگہ اورکرم کے دونوں فریقین کا ضلع کرم میں غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق ،گرینڈ جرگہ ارکان کی فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں،کئی گھنٹوں کی مشاورت کے بعد متفق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں کرم میں پائیدار امن کیلئے قائم گرینڈ جرگہ اورضلع کرم کے دونوں فریقین کے 100 سے زیادہ افراد کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی جس میں ضلع کرم میں پائیدار امن کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔