• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مزید شعبوں کیلئے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایک اہم پیشرفت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور چار صوبائی ریونیو اتھارٹیز (بلوچستان ریونیو اتھارٹی، خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی، سندھ ریونیو بورڈ اور پنجاب ریونیو اتھارٹی) نے آئل اینڈ گیس اور مائیکرو فنانس بینکوں سمیت دو مزید شعبوں کے لیے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کا دائرہ کار جاری ماہ (دسمبر 2024) سے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل صرف سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کر رہے تھے۔ ایف بی آر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ انہوں نے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے ایک ایپ تیار کی ہے اور اب اس کا دائرہ کار معیشت کے دو مزید اہم شعبوں کو شامل کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کو آنے والے مہینوں میں معیشت کے تمام بڑے شعبوں کے لیے وسعت دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید